خیرپورمیں قتل کے بعد دوافراد کی لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں

خیرپورمیں قتل کے بعد دوافراد کی لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں
خیرپورمیں قتل کے بعد دوافراد کی لاشیں کھیت میں پھینک دی گئیں

  

خیرپور (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر ملز کے دو ملازموں کو پرسرار طور پر قتل کر کے لاشیں گنے کی فصل میں پھینک دی گئیں۔خیرپور کے قریب ٹنڈو مستی شوگر ملزم کے دو ملازم مہر نوش پٹھان اور قمر عباس پنجابی کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال خیرپور منتقل کیا اور بعدازاں ورثاءکے حوالے کر دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں مقتولین کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا اور ابتدائی طورپر واقعہ ذاتی دشمنی بتایا جاتا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -