پاکستان میں توانائی بحران کے حل کیلئے” تعاون“ کریں گے : امریکی سفیر

پاکستان میں توانائی بحران کے حل کیلئے” تعاون“ کریں گے : امریکی سفیر
پاکستان میں توانائی بحران کے حل کیلئے” تعاون“ کریں گے : امریکی سفیر

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہاہے کہ پاکستان سے توانائی بحران حل کرنے کیلئے بھرپورشراکت داری کی جائیگی ،پاکستان کوبجلی کی ترسیل کانظام جدیدخطوط پراستوارکرنے کیلئے مددفراہم کرگا۔اسلام آبادمیں سرکاری ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں رچرڈاولسن نے کہاکہ امریکہ دیامربھاشاڈیم کی تعمیرمیں کلیدی تعاون کریگی ،اس ڈیم کی تعمیرسے بجلی کی پیداوارکے ساتھ زرعی اراضی بھی سیراب ہوگی ،پاکستان میں ایسے ہی منصوبوں کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم خیبرپختونخواہ میں دیگرکاموں میں بھی مالی معاونت فراہم کریں گے ،امریکہ نے ماضی میں بھی پاکستان کے بہت سے منصوبوں میں تعاون کیاہے اورہماراتعاون اب بھی جاری رہے گاہم سندھ میں بہت سے منصوبوں پرتعاون کریں گے ۔روزنامہ پاکستان کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ پاکستان کوتوانائی سمیت بہت سے مسائل کاسامناہے اورہم مسائل کے حل کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے امریکہ پاکستان میں بجلی کی چوری روکنے اورٹرانسمیشن لائنز کیلئے بھی تعاون کریگا.امریکی سفیرکاکہناتھاکہ دیامربھاشا ڈیم ایک بڑامنصوبہ ہے امریکہ دیامربھاشاڈیم کی تعمیرکیلئے بھی فنڈزمہیا کریگا۔ امریکہ دیامربھاشاڈیم کی تعمیرمیں بھی کرداراداکریگا۔انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے پاکستان کوماحول دوست شفاف اورسستی بجلی پیداکرنے میں مددملے گی امریکی سفیرنے زراعت اورمواصلات کے شعبوں میں تعاون کایقین دلایا۔

مزید :

بزنس -