امریکی فضائی کمپنی کو”کمپیوٹر “ٹیکہ، مسافروں کی موجیں لگی رہیں

امریکی فضائی کمپنی کو”کمپیوٹر “ٹیکہ، مسافروں کی موجیں لگی رہیں
امریکی فضائی کمپنی کو”کمپیوٹر “ٹیکہ، مسافروں کی موجیں لگی رہیں

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں کمپیوٹر کی غلطی نے مسافروں کو عیاشی کرادی اور سینکڑوں ڈالر کا فضائی ٹکٹ پانچ سے 10 ڈالر میں فروخت ہوگیاتاہم کمپنی نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ کمپیوٹر میں خرابی کے باعث کم قیمت میں جاری ہونے والی ٹکٹ منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔ یونائیٹڈ ایئر لائن کا کہنا ہے کہ گذشتہ دنوں کمپیوٹر کی خرابی کے باعث کئی لوگوں نے صرف 5 سے 10 ڈالر دے کر آن لائن ٹکٹس حاصل کئے، جب فضائی کمپنی کو اس خرابی کا پتا چلا تو اس نے اپنی ویب سائٹ بند کردی۔ یونائیٹڈ ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر لکھا ہے کہ سسٹم کی خرابی دور کر لی گئی ہے لیکن جاری ہونے والی ٹکٹس منسوخ نہیں کئے جائیں گے۔

مزید :

بزنس -