کراچی کے پانچ تھانے رینجرز کے حوالے کی سمری تیار

کراچی کے پانچ تھانے رینجرز کے حوالے کی سمری تیار
کراچی کے پانچ تھانے رینجرز کے حوالے کی سمری تیار

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شہر میں 5تھانے رینجرز کے حوالے کرنے کی سمری کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ناظم آباد، فیروز آباد ، آرام باغ ، اسٹیل ٹاو¿ن اوراورنگی ٹاو¿ن تھانے رینجرز کے زیر انتظام ہوں گے۔ ان پانچوں تھانوں میں پولیس نفری رینجرزحکام کی مشاورت سے تعینات کی جائیگی ۔ تھانوں میں نفری تعینات کرنے کے حوالے سے رینجرز انٹیلی جنس نے کام بھی شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ تھانوں میں 2پراسیکیوٹرز اور 3تفتیشی افسران پولیس سے لئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر رینجرز اہلکار عدالتوں میں بھی گواہی دیں گے۔ توقع ہے کہ وزیراعلی سندھ مجوزہ سمری پرآئندہ ہفتے دستخط کریں گے۔

مزید :

کراچی -