رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 14بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز گرفتار

رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 14بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز ...
رینجرز کی کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 14بھتہ خور اور ٹارگٹ کلرز گرفتار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں میں 14بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کوحراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان نے بتایاکہ رینجرز نے بھینس کالونی ، گلشن معمار، نیوکراچی ، محمودآباد، بلوچ کالونی ، حسن مجتبیٰ ٹاﺅن ، سوکوارٹر، جوہرموڑ، سرجانی ٹاﺅن اور یوسف گوٹھ میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں جس دوران 14افراد کو حراست میں لیاگیاجومبینہ طورپر بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کاتعلق لیاری گینگ وار، کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں سے ہے ۔

مزید :

کراچی -