متحدہ عرب امارات میں پنجاب اور قائداعظم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام ناگزیر ہے: گورنرپنجاب

متحدہ عرب امارات میں پنجاب اور قائداعظم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام ناگزیر ...
متحدہ عرب امارات میں پنجاب اور قائداعظم یونیورسٹی کے کیمپس کا قیام ناگزیر ہے: گورنرپنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی طلبہ کےلئے پنجاب یونیورسٹی اور قائد اعظم یونےورسٹی کے کیمپس کا قیام ناگزےر ہے ،کیونکہ تعیلم کے حصول کےلئے بیرون ملک جانے والے پاکستانی طلبہ کو ہندوستان اور دوسرے ملکوں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنا پڑتی ہے ،جلد ہی زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں یونیورسٹی معیارکی سہولیات فراہم کرکے اسے ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے طورپرترقی دے دی جائےگی،چودھری محمدسرورنے کہاکہ وہ ضلع کی سیاسی قیادت اورانتظامیہ کے ساتھ مل کرسب کیمپس میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور ضروری سہولیات کیلئے حکومتی فنڈنگ ‘ ملحقہ رقبہ کی دستیابی اور دیگرضروریات کی فراہمی یقینی بنائیںگے۔زرعی یونیورسٹی سب کیمپس ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ،اس موقع پر زرعی یونےورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے گورنرپنجاب کوبریفنگ میں بتایاکہ گزشتہ چند برسوں میں یونیورسٹی نے ملکی اوربین الاقوامی سطح پرنمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس کے سائنس دان پوری دنیا میں مسابقتی بنیادوں پر 2ارب روپے کے تحقیقاتی منصوبوں پرعمل پیراہیں،انہوں نے ٹوبہ ٹیک سنگھ کو جنوبی پنجاب کیلئے اہم گیٹ وے قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں یونیورسٹی کے قیام سے زیریں و جنوبی پنجاب کے ہزاروں نوجوانوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کی فراہمی ممکن بنائی جانی چاہئے ۔ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے بتایا کہ حال ہی میں یونیورسٹی کو بورے والا کیمپس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی ہدایات موصول ہوئیں تاہم انہوں نے حکومت کو بورے والا سے پہلے ٹوبہ ٹیک سنگھ سب کیمپس کو یونیورسٹی بنانے کی سفارش کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں یونیورسٹیاں اپنے تعلیمی معیار،سہولیات اوراساتذہ کے تعمیری کردار کی وجہ سے جانی جاتی ہیں لہٰذاصوبے میں نئی یونیورسٹیوں کے قیام ، سب کیمپسز کے اجراءسے پہلے اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اس سے کوالٹی ایجوکیشن کے بنیادی مقصد پر سمجھوتہ نہ ہوسکے ، انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی ملک کے ہرضلع سےتعلیمی اخراجات برداشت کرنےکی سکت نہ رکھنے والے 36فیصدطلبہ کومختلف وظائف فراہم کر رہی ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلاءسے خطاب کے دوران کہا کہ دنیا میں مسلمانوں کی اکثریت ہے ،مگر آپس کے اتحاد اور یگانگت نہ ہونے کی وجہ سے مسلمانوں پر دوسرے لوگ حکمرانی کررہے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ڈرﺅن حملے بھی ان پر ہورہے ہیں اور ظالم و دہشت گرد بھی انہوں کو ہی ظاہر کیا جارہا ہے ۔

مزید :

تعلیم و صحت -