بھارت کا ”اگنی فائیو“ کا تجربہ

بھارت کا ”اگنی فائیو“ کا تجربہ
بھارت کا ”اگنی فائیو“ کا تجربہ

  

اڑیسہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دوسری مرتبہ بیلسٹک میزائل اگنی فائیوکا کامیاب تجربہ کرلیاہے جوچین کے دارالحکومت بیجنگ اور یورپ کے بیشتر حصے تک رسائی کی اہلیت رکھتا ہے۔بھارتی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ترجمان روی کمار گپتا نے ٹیسٹ کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہاکہ میزائل پہلے سے طے شدہ راستہ سے ہوتا ہوا اپنے ہدف تک پہنچا اور مشن کے تمام مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔بتایاگیاہے کہ میزائل پانچ ہزار کلومیٹرتک مار کرسکتاہے۔اگنی فائیو 1960ءکی دہائی میں شروع ہونے والے میزائل پروگرام میں اگنی سیریز کا سب سے جدید ورژن ہے جس کا پہلا تجربہ اپریل 2012 ءمیں کیا گیا تھا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -