شمالی افغانستان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 27مزدورجاں بحق

شمالی افغانستان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 27مزدورجاں بحق
شمالی افغانستان میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 27مزدورجاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی افغانستان میں کوئلے میں کان میں دب کر27مزدورجاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 13کے ملبے تلے دبے ہونے کاامکان ہے ۔ افغانستان کے شمالی صوبے سمنگان کے گورنر کے ترجمان محمد صدیق عزیزی نے بتایا کہ مزدورکوئلے کی ابخورک کان میں کام کر رہے تھے کہ کان کا ایک حصہ بیٹھ گیا۔ غیرملکی میڈیا نے افغان حکام کے حوالے سے بتایاکہ لاشوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کے دوران چار ریسکیواہلکار بھی شدید زخمی ہوگئے جبکہ مزید 13افرادلاپتہ ہیں اور شبہ ہے کہ وہ بھی کان کے اندر دبے ہیں ۔ صوبائی حکومت کے ایک اہلکار نے بتایا کہ امدادی ٹیم کے پاس مناسب ساز و سامان نہیں تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -