وانا ،سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں سیکورٹی فورسز کے 8اہلکار زخمی
وانا(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر وانا میں بائی پاس روڈ پر شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا۔ جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اس وقت اڑایا گیا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 6اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں سکاﺅٹ ہسپتال منتقل کرکے طبی امداد دی جارہی ہے۔ 2 کی حالت نازک ہے ، زخمیوں میں حولدار سعید الامین ، لائس نائیک اقبال حسین ، سپاہی رحمن اللہ ، اختر زیب ، ظفیر شاہ ، حنظلہ ، عابد حسین اور محمد عارف شامل ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سپاہی عابد حسین اور محمد عارف کی حالت نازک ہے۔واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی کی فضا ہے ،شہر کا مرکزی بازار بند کر دیا گیا ہے ، اس کے علاوہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کا گھیراو¿ کرکے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی قسم کی گرفتاری کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

