اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے تو آسان ترین مشوروں عمل کرکے دیکھیں

اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے تو آسان ترین مشوروں عمل کرکے دیکھیں
اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل کا سامنا ہے تو آسان ترین مشوروں عمل کرکے دیکھیں

  


لندن(نیوزڈیسک)ہمارے کھانے پینے کی عادات کی وجہ سے ہاضمے کے مسائل کا پیدا ہونا ایک عام سی بات بن چکا ہے لیکن آج ہم آپ کو ان سے چھٹکارے کے آسان طریقے بتائیں گے۔

صبح جلد اٹھیں

ہاضمے کی خرابی اور معدے میں جلن کی سب سے بڑی وجوہات میں سے ایک صبح کے وقت دیر سے اٹھنا ہے۔حکماءکا ماننا ہے کہ اگر انسان صبح سویرے بیدار ہو تو اسے معدے کے مسائل کا کم سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ماہرین صحت کا خیال ہے صبح سویرے 4سے6کے درمیان اٹھنا سب سے مناسب وقت ہے۔اٹھتے ساتھ ہی پانی کے تین سے چار گلاس پینے سے جسم زہریلے مادوں سے پاک ہوجاتا ہے۔ماہرین طب کہتے ہیں کہ ہمارے معدے میں لگی آگ کو اس پانی سے سکون ملتا ہے اور ہمارا پیٹ ٹھیک طرح کام کرتا ہے۔

مزیدپڑھیں:وہ ایک غذاء جو آپ کی مردانہ طاقت میں حیرت انگیز طور پر اضافہ کرے

سلاد کا بہت زیادہ استعمال نہ کریں

کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ سلاد کا زیادہ استعمال اچھی چیز ہے جو کہ ایک غلط بات ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارا معدے بہت زیادہ کچی سبزیوں سے مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ سلادضرور کھائیں لیکن بہت زیادہ سلاد سے اجتناب کریں۔

کھانے کے بعد پانی کا استعمال

کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ کھانے کے بعد پانی پینے لگ جاتے ہیں اور یہ ایک خطرناک بات ہے۔یہ انتہائی ضروری ہے کہ کھانے کے فوراًبعد پانی کا استعمال ہرگز نہ کیا جائے بلکہ کھانے سے قبل پانی پینے سے معدہ نہ صرف مضبوط ہوتا ہے بلکہ متعدد بیماریاں بھی دور رہتی ہیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...