گوجرہ: شہد کی مکھیوں کا نماز جنازہ پر حملہ ،100افراد زخمی

گوجرہ: شہد کی مکھیوں کا نماز جنازہ پر حملہ ،100افراد زخمی
گوجرہ: شہد کی مکھیوں کا نماز جنازہ پر حملہ ،100افراد زخمی

  


گوجرہ (ویب ڈیسک) نماز جنازہ کی ادائیگی کے دوران شہد کی مکھیوں نے حملہ کر کے 100 سے زائد افراد کو کاٹ کر زخمی کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ گوجرہ کے نواحی چک 431 ج ب بھوانہ میں چوہدری محمد افضل کھوہ والے انتقال کر گئے جن کا جنازہ مقامی گورنمنٹ پرائمری سکول میں ادا کیا جا رہا تھا کہ اچانک دوران نماز شہد کی ہزاروں مکھیوں نے حملہ کر دیا اور 100 سے زائد نمازیوں کو کاٹ کر زخمی کر دیا جن کو فوری طور پر ہی مقامی ہسپتال پہنچادیا گیا ۔

مزید : ٹوبہ ٹیک سنگھ


loading...