ہسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا

ہسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا
 ہسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکنے لگا

  


لندن(ویب ڈیسک)گزشتہ ماہ کارڈف ویلز کے ایک ہسپتال میں مریض اور عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب انہوں نے ہسپتال کی چھت اور دیواروں سے شہد ٹپکتے ہوئے دیکھا۔ہسپتال کی دیواروں سے شہد ٹپکنے پر جب چھان بین کی گئی تو معلوم ہوا کہ ہسپتال کی چھت اور دیواروں کے درمیان شہد کی ایک لاکھ سے زائد مکھیوں نے اپنے چھتے بنالیے تھے اور گرمی بڑھنے کی وجہ سے اتفاقاً ان چھتوں کا موم پگھل گیا اور اِن میں موجود شہد ٹپکنے لگا۔

جسم کا وہ حصہ جس کے بال اکھاڑنے سے آپ کی موت بھی ہو سکتی ہے

کارڈف کے راک ووڈ ہسپتال کے ذمہ داروں نے ان اطلاعات پر شہد کی مکھیاں پالنے والے مقامی افراد سے رابطہ کیا جنہوں نے وارڈ کی چھت اور دیواروں میں شہد کی مکھیوں کی ایک بڑی کالونی دریافت کرلی۔ہسپتال حکام کے مطابق یہ شہد چھت کی ٹائلوں سے ٹپک رہا تھا اور وہیں سے ہوتا ہوا دیواروں میں بھی پہنچ رہا تھا جبکہ شہد کے یہ چھتے کم از کم 5 سال سے اس ہسپتال کی چھت پر موجود تھے لیکن ان کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...