دو خواتین قتل، ایک کے شوہر نے لاش گھر کے باہر لٹکادی

دو خواتین قتل، ایک کے شوہر نے لاش گھر کے باہر لٹکادی
دو خواتین قتل، ایک کے شوہر نے لاش گھر کے باہر لٹکادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) مختلف واقعات کے دوران 2 خواتین کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ سمن آباد میں مشتعل شوہر نے اہلیہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں شوہر نے بیوی کو ابدی نیند سلا کر لاش گھر کے باہر لٹکادی۔ پولیس کے مطابق 222 ب گلشن حرم کے رہائشی یاسین کی 22 سالہ بیٹی آمنہ بی بی کی شادی 5 ماہ قبل ستیانہ کے رہائشی منور سے ہوئی تاہم گھریلو جھگڑوں پر وہ اپنے میکے آگئی اور واپس آنے سے انکار کردیا۔ گزشتہ روز وہ اپنی والدہ کے ساتھ خریداری کیلئے بازار آئی، جہاں منور اس کو گولیاں مار کر فرار ہوگیا۔

تھانہ کھرڑیانوالہ کے نواحی گاﺅں میں محمد والا میں گھریلو ناچاقی پر دوست محمد نے اپنی بیوی پٹھانی بی بی کو ذبح کرکے لاش گھر کے باہر کھمبے سے لٹکادی۔ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہد رج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

مزید :

فیصل آباد -