قندیل قتل کیس: گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز ریکارڈ یافتہ نکلے

قندیل قتل کیس: گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز ریکارڈ یافتہ نکلے
قندیل قتل کیس: گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز ریکارڈ یافتہ نکلے

  


ملتان (اے پی پی) قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم وسیم اور اس کا ساتھی حق نواز ریکارڈ یافتہ نکلے۔ ذرائع کے مطابق وسیم کے خلاف جنسی زیادتی کا ایک کیس پہلے ہی درج ہوچکا جبکہ حق نواز کے خلاف ڈکیتی اور چوری کے 5 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔ ادھر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر جام صلاح الدین نے کہا ہے کہ قندیل بلوچ قتل کیس کا چالان عید کے فوراً بعد پراسیکیوشن آفس میں جمع کرادیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : ملتان


loading...