پسند کی شادی کیلئے رشتہ مانگنے والا لڑکا قتل ، لڑکی جان بچا کر تھانے پہنچ گئی

پسند کی شادی کیلئے رشتہ مانگنے والا لڑکا قتل ، لڑکی جان بچا کر تھانے پہنچ گئی
 پسند کی شادی کیلئے رشتہ مانگنے والا لڑکا قتل ، لڑکی جان بچا کر تھانے پہنچ گئی

  


ٹھٹھہ (ویب ڈیسک ) پیار کی شادی کرنے کیلئے لڑکی کا رشتہ مانگنے والے نوجوان کو کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کردیا گیا۔ جب کہ نوجوان لڑکی نے اپنی جان بچانے کے لئے تھانے میں جا کر پناہ حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق کینجھر جھیل کے قریب کوہستانی علاقے آٹھا گوٹھ میں محمد خان اور گل بانو آپس میں محبت کرتے تھے۔ محمد خان کے رشتہ داروں نے جب گل بانو کا رشتہ ان کے والدین سے مانگا تو گل بانو کے والدین نے مشتعل ہو کر نوجوان محمد خان آٹھو کو کلہاڑیاں مار کر قتل کردیا جب کہ نوجوان لڑکی نے اپنی جاں بچانے کے لئے فرار ہو کر جھمپیر پولیس سٹیشن میں پناہ لی۔ پولیس نے لڑکی کو عدالت میںپیش کردیا۔ عدالت نے اسے دارالامان بھیج دیا ، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے دو ملزموں زین العابدین اور مہنال کو گرفتار کرلیا۔

مزید : ٹھٹہ


loading...