وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ راونہ

وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ساؤتھ ...
وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ راونہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ساؤتھ افریقہ راونہ ہو گئے ہیں جہاں وہ افریقہ ایروسپیس اینڈ ڈیفنس ایگزیبیشن (اے ڈی ڈی۔2016ء) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترجمان کے مطابق ساؤتھ افریقہ کے دفاعی ماہرین کی دعوت پر وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کی سربراہی میں ساؤتھ افریقہ جانے والے وفد میں وزارت دفاعی پیداوار‘ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز‘ پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس‘ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور ڈیفنس ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے نمائندے شامل ہیں۔ ساؤتھ افریقہ میں منعقد ہونے والی اس دفاعی نمائش میں پی او ایف‘ ایرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ‘ ہیوی انڈسٹریز اور ڈیفنس پرموش آرگنائزیشن بھی باقاعدہ حصہ لے رہی ہے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...