ملتان کے جناح پارک میں جھولے کا دروازہ کھل گیا ، 1نوجوان جاں بحق ،11زخمی

ملتان کے جناح پارک میں جھولے کا دروازہ کھل گیا ، 1نوجوان جاں بحق ،11زخمی
ملتان کے جناح پارک میں جھولے کا دروازہ کھل گیا ، 1نوجوان جاں بحق ،11زخمی

  


ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم کے جناح پارک میں رات گئے جھولے کا دروازہ کھلنے سے نوجوان جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کے جناح پارک میں نصب  ڈریگن جھولے کا دروازہ اچانک کھل گیا، حادثے کے وقت 20افراد سوار تھے جن میں سے بارہ افراد نیچے آگرے اور 19سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تاہم 4 افراد کو شدید زخمی ہونے کے باعث نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پنجاب کے بڑے شہر میں رات گئے خوفناک حادثہ ،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ۔ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے سال بھی عید پراسی جھولے کے ٹوٹنے کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد اس پر پابندی لگا دی گئی تھی مگر اس بار ڈی سی او نے جھولے کو فٹنس سرٹیفکیٹ جار ی کر دیا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے جب کہ واقعہ پر ٹھیکیدار اور اس کے اسسٹنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

مزید : ملتان /اہم خبریں


loading...