گھوٹکی کے قریب کار نہر میں جا گری ، 3بچیاں جاں بحق ، والدہ اور کمسن بہن لاپتہ

گھوٹکی کے قریب کار نہر میں جا گری ، 3بچیاں جاں بحق ، والدہ اور کمسن بہن لاپتہ
گھوٹکی کے قریب کار نہر میں جا گری ، 3بچیاں جاں بحق ، والدہ اور کمسن بہن لاپتہ

  


گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) کموں شہید کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار نہر میں جا گری ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوباڑو گھوٹکی میں کموں شہید کے قریب کار بے قابو ہو کر نہر میں گر گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے تین بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ والدہ اور ایک بچی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے ۔

پنجاب کے بڑے شہر میں رات گئے خوفناک حادثہ ، کئی گھروں میں کہرام مچ گیا ۔ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6سالہ طیبہ ، 5سالہ عائشہ اور ایک سالہ روہیبہ جاں بحق ہو گئی ہیں جن کی لاشیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جبکہ بچیوں کی والدہ اور کمسن بہن کی تلاش جاری ہے ۔حادثے میں بچیوں کے والد بھی زخمی ہے ۔حادثے کا شکار خاندان عید منا کر رحیم یار خان سے کراچی آر ہا تھا ۔

مزید : گھوٹکی /اہم خبریں


loading...