امریکی ریاست اوہائیو میں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ،2افرادہلاک

امریکی ریاست اوہائیو میں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ،2افرادہلاک
امریکی ریاست اوہائیو میں چھوٹاطیارہ گرکرتباہ،2افرادہلاک

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی ریاست اوہائیو میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ نے کہا ہے کہ انہیں رات گئے اوہائیو کے علاقے ارکانم میں طیارے کے حادثے کی اطلاع ملی۔ طیارہ سنگل انجن والا تھا جس کے گرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں ۔

پنجاب کے بڑے شہر میں خوفناک حادثہ ، خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

پولیس افسر نے بتایا ہے کہ حادثے کے باعث جہاز میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن کی لاشیںقبضے میں لیکر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں مگر ابھی تک انکی شناخت ظاہر نہیں کی جارہی اور حادثے کی تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...