کیچ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ ،باپ بیٹا جاں بحق
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کیچ میں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو جاں بحق کردیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے تمپ میں نا معلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ شروع کردی جس سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے ۔حملہ آور ایک بچے کو بھی اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے ۔