ملتان ٹرین حادثہ : پاک فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف

ملتان ٹرین حادثہ : پاک فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف
ملتان ٹرین حادثہ : پاک فوج بھی امدادی کاموں میں مصروف

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملتان کے قریب شیر شاہ جنکشن پر عوام ایکسپریس اور مال گاڑی میں تصاد م کے بعدمصیبت کی ہر گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہونے والی پاک فوج بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لینے کیلئے جائے حادثہ پر پہنچ گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمی چیف کے حکم پر پاک فوج کے جوان ملتان کے قریب ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے میں امدادی کام سرانجام دینے کیلئے پہنچ گئے ۔ جنہوں نے زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتالوں میں منتقل کر نا شروع کر دیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فوجی جوان عوام ایکسپریس میں پھنسے زخمیوں کو نکالنے اور انہیں طبی امداد دینے میں مصروف ہیں جبکہ انہیں کھانے پینے کا سامان بھی مہیا کیا جا رہا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...