وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،دورہ امریکہ پر کل حریت رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے

وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،دورہ امریکہ ...
وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ،دورہ امریکہ پر کل حریت رہنماﺅں کو اعتماد میں لیں گے

  


مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر ایشو کو جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف دورہ امریکہ سے پہلے کل آزاد کشمیر کا دورہ کریںگے اور کشمیری قیادت سے ملاقات کریں گے ۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنماﺅں سے بھی ملیں گے اور انہیں دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے ۔

پنجاب کے بڑے شہر میں رات گئے خوفناک ھادثہ ، خبر جاننے کیلئے یہاں کلک کریں 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے وہ امریکہ جا ئیں گے تاہم اس سے قبل وہ کل آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے جس پر کشمیر ی قیادت کو اعتماد میں لیں گے ۔

وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو جنرل اسمبلی میں بھرپور طریقے سے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور دنیا کو کشمیر کے حالات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ دنیا کو بھارتی مظالم کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیر اعظم سے غلام مصطفیٰ صفی کی قیادت میں حریت کانفرنس کا وفد ملاقات کریگا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...