آزادی تحریکوں کی آماجگاہ بھارت کی مودی سرکارکا افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان ، ایک ملک دوعظیم ممالک کو نہیں روک سکتا: افغان صدر

آزادی تحریکوں کی آماجگاہ بھارت کی مودی سرکارکا افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر ...
آزادی تحریکوں کی آماجگاہ بھارت کی مودی سرکارکا افغانستان کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کا اعلان ، ایک ملک دوعظیم ممالک کو نہیں روک سکتا: افغان صدر

  


نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور افغانستان میں دوستی کی پینگیں بڑھنے لگیں ، آزادی کی تحریکوں کی آماجگاہ بھارت میں اپنی عوام کیلئے لاشوں کی منتقلی تک کے پیسے نہیں جبکہ مودی سرکار کو خطے کی پڑگئی اور افغانستان حکومت کی مدد کیلئے ایک ارب ڈالر امداد کااعلان کردیاجبکہ دونوں ممالک کے درمیان مطلوب دہشتگردوں کے تبادلے کا بھی معاہدہ بھی طے پاگیا۔افغان صدر اشرف غنی بھارت میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے لگے اور چاہ بہارمعاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ ایک ملک دوعظیم ممالک کوتجارت سے نہیں روک سکتا، جوہمیں بلاک کرے گا، خود بلاک ہوجائے گا۔اُنہوں نے آئندہ پانچ برسوں میں بھارت کیساتھ تجارتی حجم دس ارب ڈالر تک لے جانے کا بھی اعلان کیا۔

دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات کے بعد جاری اعلامیہ میں پاکستان کا نام لئے بغیر کہاہے کہ خطے میں امن و استحکام کو سب سے بڑا خطرہ ان ممالک سے ہے جو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کی پشت پناہی کرتے ہیں،ہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جانی چاہیے کیونکہ دہشت گردی سے خطے میں امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔

12 نکات پر مشتمل اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماﺅں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ دہشتگردی کا مسئلہ علاقے میں امن و استحکام اور ترقی کی راہ میں سب سے بڑا خطرہ ہے۔دونوں نے پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’تمام تشویش رکھنے والے بشمول انڈیا اور افغانستان کو نشانہ بنانے والے دہشت گردی کی سپانسر شپ، تعاون، محفوظ مقامات اور پناہ گاہیں فراہم کرنا بند کریں۔اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی دو دنوں کے دورے پر بدھ کے روز دہلی پہنچے جہاں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

مزید براں دونوں ملکوں میں مطلوب دہشت گردوں کے تبادلے کا معاہدہ طے پاگیا۔اس کے علاوہ سول اور کمرشل شعبوں میں تعاون سمیت تین معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔ایک اور معاہدے کے تحت افغان حکومت کی مدد کے لیے بھارت ایک ارب ڈالر کا قرضہ دے گا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک میں سول اورکمرشل شعبوں اور خلائی تحقیق سے متعلق منصوبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں


loading...