ملتان ٹرین حادثہ : ریلوے پولیس نےبیوپاری کا نوٹوں سے بھرا بیگ تلاش کر کے بیٹے کے حوالے کرد یا

ملتان ٹرین حادثہ : ریلوے پولیس نےبیوپاری کا نوٹوں سے بھرا بیگ تلاش کر کے بیٹے ...
ملتان ٹرین حادثہ : ریلوے پولیس نےبیوپاری کا نوٹوں سے بھرا بیگ تلاش کر کے بیٹے کے حوالے کرد یا

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک )ریلوے پولیس نے دیانتداری کی مثال قائم کر دی ، ملتان میں رات گئے ہونے والے خوفناک ٹرین حادثے کے بعد بیوپاری کا نوٹوں سے بھرا بیگ تلاش کر کے بیٹے کے حوالے کر دیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بیوپاری گل حسن جانور بیچ کر کراچی جاتے ہوئے رات گئے ملتان میں عوام ایکسپریس حادثے کا شکار ہو گیا اور اس کا 13لاکھ روپے سے بھرا بیگ گم ہو گیا تاہم ریلوے پولیس نے کوشش کے بعد بیگ تلاش کر کے بیوپاری گل حسن کے بیٹے کے سپرد کر دیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیوپاری جانور بیچ کر واپس جا رہا تھا اور اس کے پاس 13لاکھ روپے تھے جو ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے ڈھونڈ کر انکے حوالے کر دیے ہیں ۔

مزید : ملتان


loading...