گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17 ءکے پہلے مہینے جولائی کے دوران کروڈ پٹرولیم کی قومی درآمدات میں 17 فیصد کی کمی

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17 ءکے پہلے مہینے جولائی کے ...
گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17 ءکے پہلے مہینے جولائی کے دوران کروڈ پٹرولیم کی قومی درآمدات میں 17 فیصد کی کمی

  


اسلام آباد (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2016-17 ءکے پہلے مہینے جولائی کے دوران کروڈ پٹرولیم کی قومی درآمدات میں 17 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2016 ءکو دوران کروڈ پٹرولیم کی درآمدات کا حجم 182 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2015 ءکے دوران کروڈ پٹرولیم کی ملکی درآمدات کا حجم 220 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا اسطرح جولائی 2015 ءکے مقابلہ میں جولائی 2016 ءکے دوران خام تیل کی ملکی درآمدات میں سترہ فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : بزنس


loading...