تائیوان میں رواں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ،لاکھوں افراد بجلی سے محروم

تائیوان میں رواں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ،لاکھوں ...
تائیوان میں رواں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ،لاکھوں افراد بجلی سے محروم

  


تائی پائی (مانیٹرنگ ڈیسک )مغربی ایشیائی ملک تائیوان میں رواں سال کے طاقتور ترین سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ،چھ لاکھ سے زائد لوگ بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ 15سو خانداد اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر چلے گئے ۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال دنیا کا سب سے طاقتور سمجھا جانے والا سمندری طوفان میرانتی 227کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواﺅں اور طوفانی بارشوں کے ساتھ تائیوان کے ساحل سے ٹکرایا جس کی شدت سے بجلی کے کھمبے اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور چھتیں اڑ گئیں جبکہ سڑکوں پر موجود گاڑیاں بھی اڑ گئیں ۔طوفان سے ٹرانسمیشن لائنوں کو پہنچنے والے نقصان کے باعث تقریباً چھ لاکھ افراد بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ مختلف حادثات میں 9افراد زخمی ہو گئے ۔

کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، 6مسافر جاں بحق ،150سے زائد زخمی ، امدادی کام جاری

طوفان کے باعث دس میٹر بلند لہروں سے ساحلی علاقہ زیر آب آگیا ۔طوفان کی وجہ سے متاثرہ علاقو ں میں تعلیمی ادارے ،دفاتر بند ہیں جبکہ اندرون اور بیرون ملک تین سو پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی


loading...