آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا ...
آج بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک ، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

  


ٓاسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے بڑے شہر میں رات گئے خوفناک حادثہ ، کئی گہروں میں کہرام مچ گیا ۔ خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہاتاہم مالاکنڈ، گوجرانوالہ، لاہور، کوئٹہ، قلات ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی سب سے زیادہ بارش بلوچستان : بارکھان 11، خضدار03، خیبر پختونخواہ: دیر 07، دوروش 03، پنجاب:گوجرانولہ، لاہور(ائیرپورٹ)02، گلگت بلتستان : چلاس01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت: نوکنڈی41، تربت، دالبندین 40 جبکہ آج لاہوراور پشاور میں کم سے کم 22، کراچی 26، اسلام آباد 20، کوئٹہ 16، گلگت 14، چترال 13اورہنزہ میں 10ڈگری تک رہنے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات


loading...