پی ایس 127مبینہ دھاندلی کیس : متحدہ امیدوار وسیم احمد نے دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی

پی ایس 127مبینہ دھاندلی کیس : متحدہ امیدوار وسیم احمد نے دوبارہ گنتی کی ...
پی ایس 127مبینہ دھاندلی کیس : متحدہ امیدوار وسیم احمد نے دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی کے حلقہ پی ایس 127سے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی سے ہارنے والے متحدہ کے امیدوار وسیم احمد نے دوبارہ گنتی کی درخواست واپس لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پی ایس 127میں مبینہ دھاندلی پر متحدہ کے امیدوار وسیم احمد کی درخواست کی سماعت ہوئی ، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد وسیم احمد کو الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا جس کے بعد وسیم احمد نے اپنی درخواست واپس لے لی ۔

پٹیشن واپس لینے کے بعد وسیم احمد کے وکیل نے کہا ہے کہ میبنہ دھاندلی کے خلاف نئی پٹیشن دائر کریں گے ۔

یاد رہے کہ پی ایس 127میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کے امیدوارمرتضیٰ بلوچ  نے ایم کیو ایم کو 5ہزار سے زائد ووٹوں سے شکست دی تھی جس پر متحدہ کے امیدوار وسیم احمد نے نتائج کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا ۔

مزید : کراچی


loading...