آبی ذخائر کی تعمیر میں تیزی لائی جائے ،عوام کو سستی اور وافر بجلی دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،وزیر اعظم کی چیئر مین واپڈاکو ہدایت

آبی ذخائر کی تعمیر میں تیزی لائی جائے ،عوام کو سستی اور وافر بجلی دینے کے لیے ...
آبی ذخائر کی تعمیر میں تیزی لائی جائے ،عوام کو سستی اور وافر بجلی دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں ،وزیر اعظم کی چیئر مین واپڈاکو ہدایت

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ واپڈا آبی ذخائر کی تعمیر میں تیزی لائے اور عوام کو وافر و سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کرے ۔

کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، 6مسافر جاں بحق ،150سے زائد زخمی ، امدادی کام جاری

اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدار ت توانائی کی کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئر مین واپڈا لیفٹیننٹ جنر ل ریٹائرڈ مزمل حسین نے جاری توانائی منصوبوں پر بریفنگ دی ۔اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ملک سے لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے ،واپڈا آبی ذخائر کی تعمیر میں تیزی لائے ،پانی کے ذخائر کی تعمیر سے سیلاب سے بچاو میں مدد ملے گی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ،وافر بجلی کے ساتھ گھریلو صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنامقصدہے ۔اس موقع پر چیئر مین واپڈا نے یقین دہانی کرائی کے پن بجلی کے منصوبے مقررہ مدت میں مکمل ہوں گے ۔

مزید : قومی


loading...