عمران خان اور طاہر القادری جمہوریت کے مخالف ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں: طلال چوہدری

عمران خان اور طاہر القادری جمہوریت کے مخالف ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کو ...
 عمران خان اور طاہر القادری جمہوریت کے مخالف ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں: طلال چوہدری

  


اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اورعوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری جمہوریت کے مخالف ہیں اور ملک میں جمہوری نظام کو پٹڑی سے اتارنا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے پاس دوہری شہریت ہے اور ان کا ہدف اورمقصد بھی ایک ہے کہ ہر قیمت پر اقتدار کو حاصل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے ہمیشہ جھوٹ بول کر دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں جبکہ دونوں رہنما اقتدار حاصل کرنے کےلئے جمہوری نظام کے خلاف سازش کررہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...