ملتان ٹرین حادثہ : خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، میتیں گھروں تک پہنچانے کی ہدایت

ملتان ٹرین حادثہ : خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، میتیں ...
ملتان ٹرین حادثہ : خواجہ سعد رفیق نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ، میتیں گھروں تک پہنچانے کی ہدایت

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملتان کے قریب ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ریلوے حکام کو ہدایت کی ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کی میتیں گھروں تک پہنچائی جائیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریلوے اور ضلعی انتظامیہ جائے حادثہ پر ریلیف آپریشن کر رہے ہیں اور زخمیوں کو منزل مقصود تک پہنچانا ریلوے کی ذمہ داری ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ جاں بحق افراد کی میتیں گھر تک پہنچائی جائیں ۔انہوں نے واقعے کی 72گھنٹے میں تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے ۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ میں لائن کچھ دیر میں بحال کر دی جائے گی جبکہ ریلوے پولیس نے حادثے اور زخمیوں سے متعلق معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر0611333بھی جاری کر دیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...