عالمی رہنما وقت ضائع کئے بغیر پناہ گزین بچوں کو سکول بھیجنے کی ضمانت فراہم کریں: ملالہ یوسفزئی

عالمی رہنما وقت ضائع کئے بغیر پناہ گزین بچوں کو سکول بھیجنے کی ضمانت فراہم ...
عالمی رہنما وقت ضائع کئے بغیر پناہ گزین بچوں کو سکول بھیجنے کی ضمانت فراہم کریں: ملالہ یوسفزئی

  


اسلام آباد (اے پی پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے عالمی رہنماﺅں پر زور دیا ہے کہ وہ وقت ضائع کئے بغیر پناہ گزین بچوں کو سکول بھیجنے کی ضمانت فراہم کریں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے نیویارک میں پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے پہلے سربراہ اجلاس کیلئے جمع ہونے والے عالمی رہنماﺅں پر زور دیا ہے کہ وہ ہر پناہ گزین بچے کے 12 برس تک سکول جانے کو یقینی بنائیں جبکہ عالمی رہنما پناہ گزینوں کے بحران کے مختصر مدت حل کو مسترد کر دیں کیونکہ اس بحران سے دنیا بھر کے 40 لاکھ بچوں سمیت 2 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہو رہے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...