شام کے بارے میں امن مذاکرات میں تاخیر قبول نہیں: روسی وزیر خارجہ

شام کے بارے میں امن مذاکرات میں تاخیر قبول نہیں: روسی وزیر خارجہ
شام کے بارے میں امن مذاکرات میں تاخیر قبول نہیں: روسی وزیر خارجہ

  


ماسکو(اے پی پی)روس کے وزیر خارجہ نے شام کے بارے میں امن مذاکرات کے از سرنو آغاز کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ماسکو میں لکسمبرگ کے اپنے ہم منصب جین ایسلبرن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ شام کے بارے میں دوبارہ امن مذاکرات شروع کئے جانے میں تاخیر ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس نے شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا کو اپنے موقف سے آگا کردیا ہے۔سرگئی لا روف نے کہاکہ ان کا ملک فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے بھی تیار ہے اور مصر کے صدر نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے۔لکسمبرگ کے وزیر خارجہ جین ایسلبرن نے اس موقع پر بحران شام کے حل کی غرض سے روس کی کوششوں کی قدر دانی کی۔ انہوں نے کہا کہ روس کی کوششوں سے شام میں ہونے والی جنگ بندی، جنیوا امن مذاکرات کے ازسرنو آغاز کا موقع فراہم کرے گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...