خانیوال میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل ، لاشیں درخت سے لٹکا دیں ، پولیس نے 3ملزم گرفتار کر لیے

خانیوال میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل ، لاشیں درخت سے لٹکا دیں ، پولیس نے 3ملزم ...
خانیوال میں غیرت کے نام پر جوڑا قتل ، لاشیں درخت سے لٹکا دیں ، پولیس نے 3ملزم گرفتار کر لیے

  


خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک ) خانیوال میں خاتون کے باپ ، شوہر اور بھائی نے غیرت کے نام پر خاتون اور اسکے مبینہ آشنا کو قتل کر دیا۔پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا جنہوں نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقے میں دلخراش واقعے نے سب کو خوف میں مبتلا کر دیا ، ملزمان نے تین بچوں کی ماں خالدہ نامی خاتون کو غیرت کے نام پر21 سالہ آشنا محمد مختار سمیت قتل کر کے لاشیں گھر کے صحن میں موجود درخت سے لٹکا دیں۔

ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان نے رات گئے جوڑے کو پکڑ کر درخت سے لٹکا کر پھانسی دیدی تاہم واقعے کے بعد پولیس نے خاتون کے باپ ، شوہر اور بھائی کو گرفتار کر لیا ہے جنہوں نے اعتراف جرم کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے غیرت کے نام پر یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔

مزید : خانیوال


loading...