چادر چار دیواری کو پھلانگنانہیں چاہتے اور نہ ہی جلسوں میں رکاوٹ بنیں گے :خورشید شاہ

چادر چار دیواری کو پھلانگنانہیں چاہتے اور نہ ہی جلسوں میں رکاوٹ بنیں گے ...
چادر چار دیواری کو پھلانگنانہیں چاہتے اور نہ ہی جلسوں میں رکاوٹ بنیں گے :خورشید شاہ

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم چادر اور چار دیواریکو پھلانگنا نہیں چاہتے اور پیپلز پارٹی کسی جلسے میں رکاوٹ بھی نہیں بنے گی ،ہر سیاسی جماعت کی اپنی پالیسی ہوتی ہے،عمران خان کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ۔

چادر چار دیواری کو پھلانگنانہیں چاہتے اور نہ ہی جلسوں میں رکاوٹ بنیں گے :خورشید شاہ

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم کو معلوم نہیں کہ اسمبلی کی کیا اہمیت ہے ،حکمرانوں کو پانا ما لیکس پر جواب دینا ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بےروزگاری ،تعلیم ،پانی اور کسانو ں کے مسائل کو اٹھاتی ہے لیکن حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جدید ہسپتالوں کی ضرورت ہے ،تین سالوں میں نواز شریف نے صحت کے شعبے میں کیا کام کیا ؟،صحت پر توجہ دینی چاہیے ،انسان زندہ ہو گا تو ہی ٹرین پر سفر کرے گا ۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ نواز شریف نے ابھی تک میٹرو بس اور موٹر وے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ۔

مزید : قومی


loading...