غفلت برتنے والے خود کو ٹھیک کر لیں ، عدلیہ میں بری شہرت والوں کو فارغ کر دیا جائیگا : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

غفلت برتنے والے خود کو ٹھیک کر لیں ، عدلیہ میں بری شہرت والوں کو فارغ کر دیا ...
غفلت برتنے والے خود کو ٹھیک کر لیں ، عدلیہ میں بری شہرت والوں کو فارغ کر دیا جائیگا : چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ ذمہ داریوں میں غفلت برتنے والے خود کو ٹھیک کر لیں ، عدلیہ میں بری شہرت رکھنے والوں کو فارغ کر دیا جائے گا ، جتنی تنخواہیں عدلیہ میں ملتی ہیں اور کسی ادارے میں نہیں ۔

لاہور میں عید ملن پارٹی کے حوالے سے متعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ادارے کی بہتری چاہتا ہوں ، انتظامیہ کے بغیر ادارہ کچھ نہیں ، اب سب ملازمین کو کام کرنا ہو گا ۔غلط بندے کیساتھ نہیں بیٹھا جا سکتا ۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ بار بار شکایات ملتی ہیں کہ نیچے والوں کو پکڑ لیا جاتا ہے مگر اوپر والوں پر کسی کی نظر نہیں جاتی ، ادارے میں کسی قسم کا خوف نہیں ہونا چاہئیے ، ملازمین بھی غلط کام کو برداشت نہ کریں ۔ ”کسی کو ٹارگٹ نہیں کرتا ، ادارے میں موجو د ہر فرد کی عزت کرتاہوں “۔مجھ سے زیادہ یہ ادارہ آپکا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...