عید کے موقع پر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن ،1369ملزمان گرفتار

عید کے موقع پر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن ،1369ملزمان گرفتار
عید کے موقع پر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن ،1369ملزمان گرفتار

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )عید الضحیٰ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی کی پیش نظر پنجاب بھر میں کومبنگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 1247کارروائیاں کی جس میں 1369ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے بتا یا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے دوران 288اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ان کا کہنا ہے کہ کومبنگ آپریشن کے دوران لاہور سے 150،سرگودھا سے 123،ملتان سے 419،ڈیرہ غازی خان سے 175اور فیصل آباد سے 230ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں کامیاب کومبنگ آپریشن کی کارروائیوں کے نتیجے میں شہریوں کو تحفظ دینے میں کامیابی ملی ۔

کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، 6مسافر جاں بحق ،150سے زائد زخمی ، امدادی کام جاری

مزید : لاہور


loading...