لاہور قلندر کے ٹرائل جاری ،راولپنڈی سے ایسا” انمول ہیرا “تلاش کر لیا جو آج تک پاکستانی کرکٹ میں کسی کو نہیں ملا

لاہور قلندر کے ٹرائل جاری ،راولپنڈی سے ایسا” انمول ہیرا “تلاش کر لیا جو آج ...
لاہور قلندر کے ٹرائل جاری ،راولپنڈی سے ایسا” انمول ہیرا “تلاش کر لیا جو آج تک پاکستانی کرکٹ میں کسی کو نہیں ملا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی میں جاری لاہور قلندر کے ٹرائل کے دوران ایسا باولر منظر عام پر آگیا جسے دنیا کرکٹ میں بہت کم دیکھا گیاہے۔تفصیل کے مطابق لاہور قلندر کے ٹرائل کے دوران ایسا باولر سامنے آگیا جو دونوں ہاتھوں سے تیزگیند بازی کر تا ہے ۔یاسر جان نامی اس کھلاڑی کا تعلق پشاور سے ہے جوکہ سبزی فروش ہے ۔نجی نیوز چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر جان نے کہا کہ میں بچپن سے دونوں ہاتھوں سے گیند بازی کر رہا ہوں اس لیے مجھے گیند کراتے ہوئے تکلیف نہیں ہوتی ۔اس کاکہنا تھا کہ میرا تعلق پشاور سے ہے لیکن اسلام آباد میں رہائش پذیر ہوں ۔

کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، 6مسافر جاں بحق ،150سے زائد زخمی ، امدادی کام جاری

لاہور قلندر کے کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ دونوں ہاتھوں سے تیز گیند بازی کرنے والا باولر زندگی میں پہلی بار دیکھا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاسر جان کے دماغ کا اس کے جسم کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہے اسی لیے وہ دونوں ہاتھوں کایکساں استعمال کر سکتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ یاسر جان سیدھے ہاتھ کے ساتھ نسبتاً زیادہ تیز گیند کرتاہے اور بیٹھ کر جاتا ہے اس کے برعکس الٹے ہاتھ سے گیند کی رفتار کچھ کم ہے لیکن وہ اس ہاتھ سے گیند زیادہ سوئنگ کرتا ہے اور اچھال بھی زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ یاسر جان ابھی ینگ ٹیلنٹ ہے اور وہ سبزی بیچتا ہے ،اگر پی سی بی یاسر جان پر توجہ دے اور اس کی بھرپور ٹریننگ کروائی جائے تو مستقبل میں بہت اچھا باولر ثابت ہو گا۔عاقب جاوید نے مزید کہا کہ ایسا باولر اگر انٹر نیشنل کرکٹ کھیلتا ہے تو ایمپائر سے اجازت لے کر دونوں ہاتھ سے گیند بازی کر سکتا ہے ۔

Yasir Jaan Bowling (Lahore Qalandars) by dailypakistan

مزید : کھیل


loading...