سانحہ 12مئی : میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مزید 4مقدمات کا چالان منظور

سانحہ 12مئی : میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مزید 4مقدمات کا ...
سانحہ 12مئی : میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان کیخلاف مزید 4مقدمات کا چالان منظور

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سانحہ بارہ مئی پر میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزمان کے خلاف مزید چار مقدمات کاچالان منظور کر لیا گیا ۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق سانحہ بارہ مئی کے حوالے سے وسیم اختر اور دیگر شریک ملزمان کے خلاف چار مقدمات کا چالان منظور کر لیا گیا ہے جس کے بعد چاروں مقدمات سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بھجوا دیے گئے ہیں ۔

غفلت برتنے والے خود کو ٹھیک کر لیں ورنہ ۔۔۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے واضح اعلان کر دیا 

پولیس نے اپنے چالان میں کہا ہے کہ وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ وسیم اختر کی نشاندہی پر اسلم کالا کو بھی گرفتار کیا گیا ۔

پولیس کے چالان میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے میں میئر کراچی وسیم اختر اور اسلم کالا سمیت 20افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں وسیم اختر اور کامران فاروقی سمیت 48ملزم نامزد ہیں ۔ اس کے علاوہ 2ارکان اسمبلی ، کامران فاروقی اور عدنان سمیت 49ملزم گرفتار نہیں ہوئے ۔ملزمان پر جلاﺅ گھیراﺅ، ہنگامے ، فائرنگ اور  اشتعال انگیزی جیسے الزامات ہیں۔

مزید : کراچی


loading...