ملیر سٹی چٹائی گراﺅنڈ میں متحدہ کا ایک اور یونٹ آفس مسمار ، تعداد 139ہو گئی
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ملیر سٹی چٹائی گراﺅنڈ میں متحدہ کا ایک اور یونٹ آفس مسمار کر دیا گیا ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق 22اگست کے بعد کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں متحدہ کے غیر قانونی اراضی پر قائم متحدہ کے یونٹ آفس 94کو بھی مسمار کر دیا گیا ہے ۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ کا یونٹ آفس ملیر سٹی چٹائی گراﺅنڈ کے اندر غیر قانونی طور پر تعمیر کیا گیا تھا جسے آج گرا دیا گیا ہے ۔ 22اگست کے بعد اب تک متحدہ کے مسمار ہونے والے دفاتر کی مجموعی تعداد 139تک جا پہنچی ہے ۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ یونٹ آفس کو مسمار کرنے کے دوران شہری اندر موجود سامان ساتھ لے گئے ۔