’میری بیگم مجھے دھوکہ دے کر دوست کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ہے‘بھارتی شوہر کی شکایت پر دبئی پولیس کا چھاپہ ، پھر ایسا انکشاف کہ بے چارہ سرپکڑ کر بیٹھ گیا

’میری بیگم مجھے دھوکہ دے کر دوست کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ہے‘بھارتی شوہر کی ...
’میری بیگم مجھے دھوکہ دے کر دوست کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں ہے‘بھارتی شوہر کی شکایت پر دبئی پولیس کا چھاپہ ، پھر ایسا انکشاف کہ بے چارہ سرپکڑ کر بیٹھ گیا

  


دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک فضائی کمپنی کیساتھ کام کرنیوالے شوہر کی شکایت پر اس کی بھارتی نژاد بیگم اپنے دوست سمیت جیل پہنچ گئی ۔ شوہر کی شکایت پر دبئی پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر دونوں کو حراست میں لیاتھا اور بدکاری کا الزام میں مقدمہ چلانے کیلئے معاملہ استغاثہ کے سپردکردیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق  ایئرلائن میں کام کرنیوالے شوہر نے پولیس کو اطلاع کی تھی کہ اس کی اہلیہ شوہر کے ایک دوست کیساتھ دبئی کے ہوٹل میں موجود ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مارا۔تحقیقات کے دوران شوہر نے بتایاکہ پکڑا جانیوالا 39سالہ چیف اکاﺅنٹنٹ ان کا ’فیملی فرینڈ‘ ہے اور وہ اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دے چکا ہے لیکن حالیہ دنوں میں محسوس کیا کہ اس کی اہلیہ اور ملزم کے درمیان سب کچھ معمول کے مطابق نہیں ، اپنی اہلیہ کو اس کیساتھ فون پر بات کرتے ہوئے بھی دیکھا ،پھر اپنے دوست کو ہوٹل کی طرف آتے دیکھاتو تھوڑی دیر بعد وہاں خاتون بھی پہنچ گئی اور دونوں ہوٹل کے کمرے میں چلے گئے جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع کردی۔

جنوبی ایشیا پر قبضے کے خواب دیکھنے والے بھارت کو بڑا جھٹکا, میزائل پروگرام کے ساتھ ایسا کچھ ہوگیا کہ مودی سرپکڑ کر بیٹھ گئے

پوچھ گچھ کے دوران ایک بچے کی ماں35سالہ چیف اکاﺅنٹنٹ خاتون نے بتایا کیاکہ وہ ایک دوسرے کی فیملیز کو گزشتہ 9برس سے جانتے ہیں اور اپنے خاوند پر زیادہ تر سفر کیلئے گھر سے باہر رہنے اور شراب نوشی و تشدد کا الزام لگاتے ہوئے انکشاف کیاکہ پکڑے جانیوالے ساتھی سے گزشتہ تین سال سے تعلقات تھے ۔خاتون نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اپنے شوہر کی طرف سے بدسلوکی اور وقت نہ دینے کی شکایت ملزم کیساتھ کرنے لگی جس پر ملزم نے اس کے ساتھ ہمدردی کا اظہار شروع کردیا اور یوں معاملات چل پڑے،اسی وجہ سے ملزم نے اپنی اہلیہ کو بھی طلاق دی جبکہ اس نے بھی اپنے خاوند سے طلاق مانگی لیکن خاوند نے اپنے آپ سے الگ کرنے سے انکار کردیاجس کے بعد بھی وہ دبئی انویسٹمنٹ کمپاﺅنڈ میں رہائش پذیر اپنے دوست سے ملتی رہی۔

حیران کن خبرآگئی، بنگلہ دیش کی سڑکیں خون سے سرخ ہوگئیں ،وجہ صرف قربانی نہیں بلکہ ۔ ۔ ۔تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید : عرب دنیا


loading...