ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کومحکمے کی جانب سے 8,8لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے :خواجہ سعد رفیق

ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کومحکمے کی جانب سے 8,8لاکھ روپے ادا کیے ...
ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کومحکمے کی جانب سے 8,8لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے :خواجہ سعد رفیق

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا کو محکمے کی جانب سے 8,8لاکھ جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو 3,3لاکھ روپے ادا کیے جائیں گے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق کے مطابق آٹو میٹک سگنلنگ کا نظام کام کر رہا تھا ،ٹرین کے ڈرائیور نے سگنل نظر انداز کیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا ۔انہوں نے کہا کہ 72گھنٹوں میں تفصیلی رپورٹ سب کے سامنے آجائے گی ،ابھی واقعے کی مختلف پہلووں سے چھان بین کی جا رہی ہے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ڈرائیور نے سگنل کو فالو کیا ہے تو اس کا بھی جائزہ لیاجائے گا ،ہمیں کسی کے ساتھ ہمدردی نہیں ہے ۔

ملتان ٹرین حادثہ ڈرائیور کے بریک نہ لگانے سے پیش آیا ، سگنلز ریڈ تھے: ڈائریکٹر سگنلز ریلوے

مزید : قومی


loading...