’’ہیپی برتھ ڈے بھائی ‘‘،الطاف حسین کی سالگرہ سے2 روز قبل حیدر آباد میں وال چاکنگ ، مبارکباد کے پیغامات

’’ہیپی برتھ ڈے بھائی ‘‘،الطاف حسین کی سالگرہ سے2 روز قبل حیدر آباد میں وال ...
’’ہیپی برتھ ڈے بھائی ‘‘،الطاف حسین کی سالگرہ سے2 روز قبل حیدر آباد میں وال چاکنگ ، مبارکباد کے پیغامات

  


حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حید ر آباد میں نامعلوم افراد پھر سرگرم ہو گئے جنہوں نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی سالگرہ سے 2ر وز قبل مختلف شاہراہوں پر مبارکباد کے پیغامات درج کر دیے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نامعلوم افراد نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی سالگرہ سے 2  روز قبل پریس کلب ، جی پی او ، ریڈیو پاکستان اور ایس ایس پی آفس جانے والی شاہراہوں پر اپنے قائد سے اظہار محبت کرتے ہوئے وال چاکنگ کر دی ۔وال چاکنگ میں بانی سے اظہار محبت اور انکی دراز عمری کے حوالے سے فقرے درج کیے گئے ہیں ۔’’ہیپی برتھ ڈے بھائی‘‘۔

ملتان ٹرین حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار ، کس کو ذمہ دار قرار دیا گیا ؟جاننے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کا کہناہے کہ ہر سال 17ستمبر کو الطاف حسین کی سالگرہ منائی جاتی ہے جس کیلئے سندھ بھر میں ایم کیو ایم کے یونٹ اور سیکٹر دفاتر میں کیک کاٹے جاتے ہیں تاہم اس بار 22اگست کے بعد ایم کیو ایم نے اپنے آپ کو الطاف حسین سے علیحدہ کر لیا تھا جس کے بعد  یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس سال متحدہ کے بانی الطاف حسین کی سالگرہ کے موقع پر کوئی باضابطہ  تقریب اور  پروگرام نہیں ہو گا ۔

مزید : حیدرآباد


loading...