پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 2 ڈیریز سیل

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 2 ڈیریز سیل
پنجاب فوڈ اتھارٹی کے چھاپے ، 2 ڈیریز سیل

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے 2 مقامات پر چھاپے مار کر 2 ڈیریز سیل کردی ہیں۔

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شاہدرہ میں ایک ڈیری فارم پر چھاپہ مارا جہاں سے بڑی مقدار میں زائدالمیعاد خشک دودھ برآمد ہوا جبکہ ڈیری میں موجود لوگ خشک دودھ کے پیکٹوں کی ایکسپائری ڈیٹ تبدیل کر رہے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 6550 کلو خشک دودھ کے پیکٹ سیل کر دیے ۔

محترمہ فاطمہ جناح کے زیراستعمال گاڑیاں اصل حالت میں لانے کیلئے ماہرین کے حوالے کردی گئیں

علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کچا راوی روڈ پر قریشی ڈیری سے زائد المیعاد مکھن اور گھی برآمد کرلیا۔ ڈیری میں ویجی ٹیبل کریم سے گھی اور مکھن تیار کیا جا رہا تھا جس پر ڈیری کو سیل کردیا گیا۔

مزید : لاہور


loading...