مریم نوازنے عمران خان کو ایسی بات کہہ دی کہ ’کپتان‘ نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی

مریم نوازنے عمران خان کو ایسی بات کہہ دی کہ ’کپتان‘ نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی
مریم نوازنے عمران خان کو ایسی بات کہہ دی کہ ’کپتان‘ نے پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بیشتراوقات مبینہ طورپر مریم نواز کی سربراہی میں چلنے والے میڈیا سیل کے الزامات لگاتے رہتے ہیں لیکن پہلی مرتبہ عمران خان نے ٹوئیٹرپر ایک پوسٹ شیئرکی جس پر مریم نوازشریف نے ایسی بات کہہ دی کہ کپتان نے اپنی پوسٹ ہی ڈیلیٹ کردی ۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئیٹراکاﺅنٹ سے ابرار الحق کے گانے ’پاناما والا پیسہ لٹا دے‘ کی 44سکینڈ کی ویڈیو شیئرکی گئی تھی جسے مریم نوازنے ریٹوئیٹ کرتے ہوئے طنزیہ طورپر لکھاکہ ”مسٹر خان ، مجھے امید ہے کہ آپ اس گری ہوئی حرکت سے لطف اندوز ہورہے ہوں گے “۔

مریم نوازکی طرف سے ری ٹوئیٹ اور اس تبصرے کے بعد عمران خان کے اکاﺅنٹ سے شیئرہونیوالی پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ مریم نوازکے تبصرے کی وجہ سے ہٹادی گئی یا پھر ویڈیو میں آڈیو کا مسئلہ درپیش تھا۔عمران خان کی لگائی گئی ویڈیو کا عکس یہ ہے ۔ 

مزید : اسلام آباد


loading...