منوڑا کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے ، 2 کو پاک بحریہ کے جوانوں نے بچالیا

منوڑا کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے ، 2 کو پاک بحریہ کے جوانوں نے ...
منوڑا کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے ، 2 کو پاک بحریہ کے جوانوں نے بچالیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے تیسرے روز منوڑا کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے جن میں سے 2 کو پاک بحریہ کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچالیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منوڑا کے ساحل پر پکنک مناتے ہوئے 3 افراد بہت آگے گہرے پانی میں چلے گئے جہاں بڑی لہر کی زد میں آکر تینوں ہی ڈوب گئے تاہم پاک بحریہ کے جوانوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں 2 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ ڈوبنے والے تیسرے شخص کی تلاش جاری ہے ۔ بچائے جانے والے افراد کی شناخت قاسم اور نبی حسین کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ریسکیو کیے گئے افراد کو پی این ایس قاسم میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

مزید : کراچی


loading...