نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ اجلاس ملتوی، وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بعد طلب

نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ اجلاس ملتوی، وزیر اعظم کے دورہ ...
نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ اجلاس ملتوی، وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بعد طلب

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ اجلاس وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے باعث ملتوی کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد سے متعلق جائزہ اجلاس کل (جمعہ کو) وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت ہونا تھا تاہم یہ اجلاس وزیراعظم کی دورہ امریکا سے واپسی پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے تمام صوبوں کو نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر داخلہ اور مشیر قومی سلامتی کو صوبوں سے مزید مشاورت کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صوبوں سے تجاویز لے کر ایجنڈے کا حصہ بنائی جائیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...