سونے کی قیمت میں 94 روپے کی کمی، فی تولہ51 ہزار804 روپے کا ہوگیا

سونے کی قیمت میں 94 روپے کی کمی، فی تولہ51 ہزار804 روپے کا ہوگیا
سونے کی قیمت میں 94 روپے کی کمی، فی تولہ51 ہزار804 روپے کا ہوگیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے روز پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 94 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عید کی چھٹیوں سے قبل فی تولہ سونے کی قیمت 51 ہزار 896 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 44 ہزار 540 روپے تھی تاہم چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں 94 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونا51 ہزار804 روپے جبکہ 10 گرام سونا 44 ہزار 461 روپے کا ہوگیا ہے۔

مستقبل قریب میں بچہ پیداکرنے کیلئے اس کی ماں کی بھی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ ۔ ۔۔ حیران کن خبرآگئی

دوسری طرف عید کی تعطیلات سے پہلے چاندی 744 روپے فی تولہ جبکہ 10 گرام چاندی 639 روپے کی تھی تاہم چھٹیوں کے اختتام پر فی تولہ چاندی کی قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ عید کے تیسرے روز چاندی 746 روپے فی تولہ جبکہ 10 گرام چاندی 640 روپے پر فروخت ہوئی۔

مزید : بزنس


loading...