پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی

پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی
پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عید کے تیسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد پہلے ہی روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 114 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 40 ہزار 216 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 14 کروڑ 87 لاکھ 88 ہزار 480 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 6 ارب 81 کروڑ 96 لاکھ 40 ہزار 658 روپے رہی۔

پی ایس ایکس میں آج مجموعی طور پر 381 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا جن میں سے 218 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 152 کی قیمتوں میں کمی اور 11 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مزید : بزنس


loading...