فتح جنگ میں ٹرین نے کار روند ڈالی، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

فتح جنگ میں ٹرین نے کار روند ڈالی، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی
فتح جنگ میں ٹرین نے کار روند ڈالی، 2 افراد جاں بحق، 4 شدید زخمی

  


اٹک (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک ہی روز میں پاکستان کے صوبے پنجاب میں دوسرا ٹرین حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل فتح جنگ میں ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے کے باعث مہر ایکسپریس کی آمد کے وقت ایک کار نے جلدی سے وہاں سے گزرنے کی کوشش کی اور ٹرین کی زد میں آگئی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مہر ایکسپرس کار کو دور تک گھسیٹتی ہوئی لے گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی میں موجود دیگر 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

کراچی جانیوالی عوام ایکسپریس ملتان کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی ، 6مسافر جاں بحق ،150سے زائد زخمی ،ڈرائیور اور گارڈ معطل

زخمیوں کو تحصیل ہسپتال فتح جنگ میں طبی امداد دی جارہی ہے جہاں ان کی حالت سخت تشویشناک ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پھاٹک پر حادثہ عملے کی غیر حاضری کے باعث پیش آیاہے۔

مزید : اٹک /اہم خبریں


loading...